سید رسول بیٹنی
بین الاقوامی سیاحوں کو صوبہ خیبرپختونخوا کی توجہ حاصل کرنے اور اپنے خوبصورت سیاحتی مقامات کی دنیا بھر میں رونمائی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور سینئر صوبائی وزیر سیاحت محمد عاطف خان کے وژن کے مطابق ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے سپین میں جاری 5 روزہ بین الاقوامی سیاحتی میلے ”FITUR SPAIN” میں شرکت کی. میلے میں ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک خصوصی وفد کے جانب سے وہاں صوبے کے سیاحت کے ترقی اور فروغ کیلئے ایک سٹال لگایا گیا۔جس میں مقامی سیاحت کے بارے بین الاقوامی سیاحوں کو معلومات اور اقدامات کے حوالے سے توجہ دلائی گئی۔

ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان سٹال پر آئے ہوئے پاکستانی سفیر خیام اکبر کو سٹال کے متلق بتاتے ہوئے
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے لگائے گئے سٹال پر مختلف ممالک سے آئے ہوئے عالمی سیاحوں کو صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات اور ٹورازم کارپوریشن کے زیر نگرانی صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھرمیں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سیاحتی سہولیات سے معلومات فراہم کیں ۔

ایم ڈی مشتاق احمدخان ایک پاکستانی طالبہ کو پختونخوا کے سیاحت کے بارے میں بتارہے ہیں
اُنہوں نے اس دوران تین غیر ملکی ٹریکنگ گروپس، تین مختلف جیپ سفاری گروپس،ایک موٹربائیکرز گروپ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جو کہ موٹر سائیکل پر پاکستان باراستہ بھارت آنا چاہتا ہے ، تین ٹوور کمپنیوں جن میں ایک برازیل اور دو سپین اور برازیل کے ٹوور آپریٹرز نے جون کے مہینے میں پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کی، اس کے علاوہ ازباکستان کی ٹوور کمپنی نے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر صوبہ میں سیاحتی مقامات کی آباد کاری اور جلد سینئر صوبائی وزیر عاطف خان سے ملاقات کرنے کا بھی اظہار کیا۔وفد میں ان کے ہمراہ جنرل منیجر ٹورازم انفارمیشن سنٹر محمد علی سید،منیجر انفارمیشن صنم بشیر اور دیگر موجود تھے.ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے لگائے گئے سٹال اور انفارمیشن ڈیسک پر سپین میڈریڈ میں تعینات پاکستانی سفیر خیام اکبر ،سری لنکا کے سفیر، بھارتی وفد اور دیگر نے دورہ کیا، ایم ڈی مشتاق احمد خان سے ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر کو صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت کی جانب سے صوبہ میں سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات ، سیاحتی مقامات ، سیاحوں کیلئے سفری اور دیگر مقامی سہولیات بارے بریفنگ دی.

ایم ڈی مشتاق احمد خان پاکستانی سفیر خیام اکبر کو سٹال کے دورے پر گلدستہ پیش کررہے ہیں .
پاکستانی سفیر خیام اکبر نے ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے سیاحتی میلے میں شرکت اور سیاحتی مقامات کی دنیا بھر میں رونمائی اور اقدامات کو سراہااور کہا کہ ایسے میلوں اور نمائش میں شرکت سے پاکستان اور صوبہ خیبرپختونخوا کا ایک اچھااور مثبت تصویر دنیا کو جائے گا ، حکومتی اقدامات اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی اور دیگر سہولیات سے سیاح پاکستان کا رخ کرینگے، پاکستان اورخصوصاً خیبرپختونخوا میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں تاہم ان کی رونمائی سے سیاح ان مقامات کی جانب راغب ہو سکیں گے ۔ٹورازم کارپوریشن نے بین الاقوامی سیاحتی میلے میں صوبہ کے سیاحتی مقامات کی رونمائی اور فروغ کیلئے سٹال سجایا ہے جہاں صوبہ کی سیاحت و ثقافت کے پمفلٹ، بینرز، براؤشرز اور دیگر اشیاء سجائی گئی ہیں تاہم ساتھ ہی ساتھ صوبہ کے سیاحتی مقامات کے متعلق بنائی گئی ڈاکومنٹری اور دیگر معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔

جنرل مینجر ٹورازم کارپوریشن محمد علی سید غیرملکی سیاحوں کو پختونخوا کے سیاحت کے بارے معلومات دے رہے ہیں.
جنرل منیجر محمد علی سید نے سٹال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا پر امن صوبہ ہے اور یہاں کے سیاحت کے مقامات سیاحوں کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہیں ، بین الاقوامی سیاحتی میلے میں ٹورازم کے سٹال پر بین الاقوامی سیاحوں کی دلچسپی خوش آئند اقدام ہے اور ٹورازم کارپوریشن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ بین الاقوامی سیاح زیادہ سے زیادہ خیبرپختونخوا کا رخ کرے تاکہ صوبے کے سیاحتی مقامات فروغ پاسکیں۔