سرچ انجن گوگل کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان

298276_5638574_updates.webp

معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل جنوبی ایشیا کی نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کو 5 لاکھ ڈالرز کے عطیات دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہر فرد سے گہری ہمدردی ہے، پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھتے دیکھا۔

اسٹیفنی ڈیوس کا کہنا تھاکہ ہم پاکستانیوں کے جذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں، گوگل کمپنی دیگر وسائل سےبھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی۔

کمپنی کے علاوہ گوگل ملازمین نےبھی سیلاب متاثرین کیلئے 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کے عطیات دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top