محمد ریحان
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کا 30مارچ 2019 کے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آغٖاز کرتے ہوئے ایک اہم اجلاس ہائی کورٹ بار میں منعقد ہوئی جس میں بار کے سینئر ترین وکلاء رستم کنڈی ،کے پی کے بار کونسل کے ممبرحشمت الرحمان سدوزئی ،سردار قیضار خان میانخیل،وحید انجم ، سلیم نوازاعوان ،ساجد نوازسدوزئی ،سلیم اللہ رانازئی،قیوم قریشی ،زین العابدین ، انوراعوان ، ملک اسد سمیت ینگ لائر فورم کے گروپ نے صدارتی امیدواراخترحسین ایڈوکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء کے دوسرے گروپس بھی موجودتھے، اجلاس کے دوران سینئر وکلاء نے باری باری اپنا خطاب کیا اوراخترحسین ایڈوکیٹ کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارت کے امیدواراخترحسین ایڈوکیٹ نے کہاکہ میں نے ہمیشہ وکلاء برادری کی خلوص نیت سے خدمت کی ہے ۔انہون نے کہا کہ وکیلوں کے حقوق کیلئے ہر آئینی فورم کو استعمال کریں گے اور اُن کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
30مارچ کو ہونے والے ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں ڈسٹرکٹ بار کے تمام سینئر وکلاء اوران کے گروپس کاحمایت کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو مزیدفعال اورمضبوط کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ بار کی خدمت پہلے بھی کی ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے تمام وکلاء کی بلاتفریق خدمت کروں گا۔