جنڈولہ سیلاب:ریسکیو 1122کی ٹیم نے ٹرک میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا

جانن.png

سیدرسول بیٹنی

ٹانک: قبائلی سب ڈویژن جنڈولہ میں سیلابی ریلے میں بہنے والے ٹرک سے ریسکیو 1122 جنڈولہ کی ٹیم نے ٹرک میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنڈولہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے ٹرک بہہ کر گہرے پانی کے مقام پر گر گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے فوری ٹیم بھیجی جس نے امدادی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹرک میں سوار لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

قبائلی سب ڈویژن ٹانک کی پہاڑیوں پر موسلادھار بارش کے باعث زام ٹانک اور پہاڑی ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔پاک فوج کے بریگیڈیئر تنویر حسین اور اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ نے موقع پر پہنچ کا تمام صوتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر ضروری احکامات جاری کیے۔

اس کے علاوہ ریسکیو 1122،پاک فوج،ایف سی ساؤتھ ہائی الرٹ ہیں، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، ریونیو سٹاف، لوکل گورنمنٹ پر مشتمل ٹیمیں،وی سی سیکرٹریز، پولیس، ریسکیو 1122، ٹی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حساس مقامات پر موجود ہیں تاکہ شہریوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچایا جا سکے اور نقصانات کا تدارک کیا جا سکے۔ امدادی ٹیمیں گھروں میں پانی نکالنے اور مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں بھی مصروف عمل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top