اکرام الدین
پشاور: خیبر پختونخواہ کے قابل اور ایماندار خاتون پولیس آفیسر ڈی ایس پی شازیہ شاہد نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ ہماری اولین مقصد اور مشن ہے منشیات اور جرائم کے خاتمے کیلئے عوام کو پولیس کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ نا ممکن ہے.
انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایمانداری سے دیوٹی کرنے سے خیبر پختونخواہ میں جرائم میں بہت زیادہ کمی آئی ہے کیونکہ خیبر پختونخواہ پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں.
انہوں نے کہا کہ جرائم اور منشیات میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں چاہئے کیونکہ جرائم اور منشیات نوجوانوں کے زندگی برباد کر رہی ہے.
ڈی ایس پی شازیہ شاہد نے کہا کہ عوام کی خدمت اور عوام کا تحفظ پولیس کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے اور عوام کو بھی چاہئے کہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں تا کہ جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔