سیدرسول بیٹنی
پشاور:پاکستان تحریک نصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ترجمان رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ظاہر شاہ طورو نےکہا ہے کہ اگر آج پرامن آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا اور حالات بگاڑنے کی ذمہ داری امپورٹڈ حکمرانوں پر ہوگی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے انتظام کرلیا گیا ہے۔
ظاہر شاہ طورو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ڈیرہ اسماعیل خان سے لیکر چترال تک آج ہونیوالی آزادی مارچ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ راستے میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے انتظام کرلیا گیا ہے عوام پی ٹی آئی کے کارکن طلباء اور نوجوانوں میں جوش وخروش بڑھتا جارہا ہے مارچ میں وکلاء ٗتاجر اور کسان بھی حصہ لیں گے یہ مارچ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
صوبائی ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان مارچ کی قیادت کریںگے اور امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام کے بڑھتے ہوئے دبائو پر ہر صورت میں الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گیارہ جماعتیں اکٹھی ہوکر بھی پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے سے خوفزدہ ہیں اور الیکشن کروانے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پرامن مارچ کو روک کر حالات بگاڑنے نہیں چاہیے پرامن مارچ عوام کا جمہوری و آئینی حق ہے عوام آزادی مارچ میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے حکومت کی طرف سے بھڑ کیں ماری جارہی تھی کہ آزادی مارچ کامیاب نہیں ہوگا لیکن آزادی مارچ کے سلسلے میں عوام میں پائے جانیوالے سے جوش وخروش سے حکمرانوں پر لرزہ طاری ہوگیا ہے اور امپورٹڈ حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔
ظاہر شاہ نے کہا کہ آزادی مارچ ہر صورت میں اسلام آباد پہنچے گا پی ٹی آئی کے کارکن گرفتاریوں اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں امپورٹڈ حکومت کی طرف سے آزادی مارچ کو روکنے کا فیصلہ غیر قانونی ٗغیر جمہوری اور آمرانہ فیصلہ ہے۔
انکا کہتا تھا کہ مفاد پرستوں کی طرف سے مہنگائی معاشی بحران اور لوڈشیڈنگ کوپی ٹی آئی حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کے طورپر استعمال کیا جارہا تھا لیکن امپورٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت بیڑہ غرق کردیا ہے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے اور ڈالر ڈبل سنچر ی کراس کرچکا ہے عوام پر واضح ہوچکا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس ملک کی ترقی اور خوشحالی کا کوئی پروگرام نہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس ملک کی ترقی و خوشحالی کا جامع منصوبہ ہے