کیپرا رجسٹریشن مہم:شمالی علاقہ جات میں درجنوں تاجر ٹیکس نیٹ میں شامل

8836c9fa-ca1f-42b5-8e90-e0c46ccb1bc8.jpg

سیدرسول بیٹنی

ابیٹ آباد:کیپرا کی جانب سے شمالی علاقات جات کے ٹیکس دہندگان کی سہولت اور آسانی کیلئے شروع کی گئی رجسٹریشن مہم تیسرے روز بھی جاری رہی ، درجنوں افراد ٹیکس دائرہ کار میں شامل کئے گئے۔

رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاز بدھ کے روز ہری پور سے کیا گیا جہاں پر کیپرا کے عملے نے موبائیل رجسٹریشن کیمپ قائم کیا اور کیپرا کے انسپیکٹرز اور مانیٹرنگ آفیسرز پر مشتمل تین ٹیموں نے دو دن تک ہری پور شہر اور خان پور میں واقع سروسز شعبے سے وابستہ کاروباری افراد کے دہلیز پر جا کر ان کو موقع پر رجسٹریشن کی اور ان کو سیلز ٹیکس آن سروسز سے متعلق معلومات فراہم کی۔

کيبرا ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز موبائل رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد نتھیاگلی بازار میں واقع آفاق ہوٹل میں کیا گیا جبکہ چار فیلڈ ٹیموں نے گلیات کے مختلف علاقوں کے دورے کیے ۔

کیپرا کے ایڈیشنل کلکٹر نارتھ عمر ارشد خان نے فیلڈ ٹیموں کے ساتھ مل کر ٹیکس دہندگان کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ان کو اپنے عملے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ عمر ارشد کا کہنا تھا کہ مہم کا انعقاد سروسز شعبے سے وابستہ ان افراد اور اداروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے جن کا کاروبار تاحال کیپرا کے ساتھ رجسٹر نہیں ہے تاکہ ان کو انکی دہلیز پر یہ سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے مقامی تاجروں کو بتایا کہ خیبر پختونخوا فنانس ایکٹ 2013 کے مطابق سروسز کی فراہمی سے وابستہ تمام کاروباری افراد اور اداروں نے اپنا کاروبار رضاکارانہ طور پر کیپرا کے ساتھ رجسٹر کروانا ہے اور ٹیکس کی بر وقت ادائیگی یقنی بنانی ہے ۔آپ کے پاس یہ موقع ہے کہ اپنا کاروبار اس مہم میں کیپرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں تاکہ بعد میں قانونی کارروائیوں سے بچ سکیں ۔

اس موقع پر عمر ارشد خان نے ہری پور اور گلیات کے کاروباری افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کیپرا کے عملے کے ساتھ تعاون کیا ۔ انہوں  نے کیپرا کو رجسٹریشن مہم میں کیپرا کو تعاون فراہم کرنے پر امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کیپرا کی رجسٹریشن مہم 20 مئ بروز جمعہ تک جاری رہے گی جس کے دوران مانسہرہ، ناران، کاغان، بالاکوٹ اور بٹہ کونڈی میں موبائل رجسٹریشن کیمپ لگائے جائیں گے ۔اسی طرح ہفتہ اور اتوار کی روز مانسہرہ میں مہم کا انعقاد کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top