سیدرسول بیٹنی
پشاور : پشتو اکیڈمی جامعہ پشاور کے سکالر اور پشتو اکیڈمی کے ریسرچ اسسٹنٹ پاغندہ مختیار نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا.
سکالر پاغندہ مختار کی تحقیقی مقالے کا عنوان نادر خان بزمی اور عبدالغفران بیکس کے افسانوں کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ تھا۔
اُنکی تھیسز کے سپروائزر اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شیر زمان سیماب پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی جبکہ بیرونی ممتحن ڈاکٹر سید ظفر اللہ بخشالی چئیرمن شعبہ پشتو جامعہ عبدالولی خان مردان تھے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ جان وزیر ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر سلمی شاھین بھی موجود تھیں۔
انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کرام کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔