جامعہ عبدالولی خان مردان میں مادری زبانوں کا عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

a21c5d84-4337-4c0a-9644-3fc88e938ade.jpg

سیدرسول بیٹنی

مردان : جامعہ عبدالولی خان مردان شعبہ پشتو کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا عالمی دن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سيمينار میں  ملک و قوم کی ترقی میں مادری زبانوں کی اہمیت اور صوبے میں پشتو زبان کی ترقی و ترویج  پر روشنی ڈالی گئی۔

سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سعید السلام ڈائریکٹر اکیڈمکس عبدالولی خان مردان نے کی،اس کے علاوہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر طاہر ، چیئرمین شعبہ پشتو ڈاکٹر سید ظفر بخشالی ، پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ جان وزیر ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی ، ڈاکٹر اسرار ، ڈاکٹر محب وزیر ، ڈاکٹر نصر اللہ مجنوں ، ڈاکٹر سھیل خان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر حسرت ، مشتاق الرحمان شفق ، ڈاکٹر ادریس ، ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر سمیع الدین ارمان ، پروفیسر فضل ستار درانی ، زبیر احمد خٹک ، ڈاکٹر شکریہ قادر ، نگینہ بی بی ، کرم ستار یعقوبی دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت  کی۔

اس موقع پر چیئرمین شعبہ پشتو نے کہا کہ ہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کے مشکور ہے۔انہوں نے شعبہ پشتو کے لئے فیس میں کمی کی اور آئندہ بھی ان کے ویژن مشن کو آگے لے جائے گے اس وقت شعبہ پشتو بی ایس پشتو ، ایم اے پشتو کا کلاسسز جاری ہے اور عنقریب ایم فل کا اجراء کریں گے آئندہ بھی انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کریں گے ۔

دیگر مقررین نے کہا کہ پشتو ہماری مادری زبان ہے اور ان کی ترقی و ترویج ہمارا فرض ہے تمام سرکاری و نجی اداروں میں پشتو بطور لازمی مضمون ہونا چاہیے ۔ ایک قرارداد کے ذریعے کہا گیا خیبرپختونخوا کے دیگر جامعات میں شعبہ پشتو کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں شعراء ، ادباء اہل قلم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top