ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی خاتمے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے،سکندر شيرپاؤ

50853968_2034039940017759_6997576386131001344_n.jpg

پشاور:قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے پشاور میں پادریوں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کو تشویشناک امر قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انھوں نے واقعہ میں قتل ہونے والے معاون پادری کے خاندان اور عیسائی برادری کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کی مکمل انکوائری اور ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔

وطن کور پشاور سے جاری کردہ ایک بيان میں انھوں نے ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو حکومت کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ ایک طرف حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے تو دوسری طرف ٹارگٹ کلنگ اور شدید بد امنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔

انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں قتل ہونے والے معاون پادری کے اہلیہ خانہ سمیت پوری مسیحی برادری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور اس غم میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔

صوبائی چیئرمین نے حکومت سے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top