پشاور:پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا ) ایگزیکٹو نے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر فیض اللہ جان پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
پیوٹا میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر کاشف گل کے مطابق پیو ٹا ایگزیکٹیو کا اجلاس ٹیچرز کمیونٹی سنٹرمیں پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی کی صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ گذشتہ روز جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پیش آنے والے واقع کا فلفور نوٹس لیا جائے اور واقع میں ملوث اہلکار کے خلاف انضباتی کا روائی عمل میں لائی جائے جنہوں نے استاد کی بےحرمتی کی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی مالی بدحالی کے بعد اب انتظامی ذبو حالی آخری حدوں کو چھورہی ہے،انتظامیہ افسر شاہی بن کر اپنے ذاتی مفاد کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور زیادہ تر سرکاری امور نمٹانے کی بجائے ذاتی کاروبار میں مشغول رہتے ہیں۔
پیو ٹا ایگزیکٹو اجلاس میں جامعہ پشاور کی بڑھتی انتظامی بدحالی اور اساتذہ سے جاری سلوک پر انتہائی برہمی کا اظہارکیاگیا-اجلاس میں متفقہ قراد داد کے ذریعے جامعہ کو اساتذہ کے مسائل کے فلفور حل کیلئے ١٨ جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ ڈیڈ لائن پیوٹا جنرل باڈی کے انعقاد کی بھی تاریخ ہے۔