وی سی کی تضحیک آمیز رویہ،جامعہ پشاور کے اساتذہ میں بے چینی کی صورتحال

PUTA.jpg

PUTA means - Peshawar University Teachers Association

پشاور:جامعہ پشاور کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پیوٹا کے ایگزیکٹیو کمیٹی سے جامعہ پشاور کے ڈین صاحبان کے وفد کی ملاقات کا اہتمام،اجلاس میں پیوٹا ایگزیکٹیو نے پروفیسر جمیل چترالی کی سربراہی میں ڈین صاحبان کے وفد کا استقبال کیا-

اجلاس میں جامعہ پشاور کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کے تضحیک آمیز روئیے اور جامعہ کے اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی پر پیوٹا نے اپنا مؤقف سامنے رکھا۔

ملاقات میں پیوٹا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی،جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم: ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل اسٹڈیز،پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید:ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر یاسین اقبال: ڈین فیکلٹی آف نیومریکل اینڈ فزیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور:ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز جامعہ پشاور اور پیوٹا ایگزیکٹیو  کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

شرکاء نے یونیورسٹیز ایکٹ کی جاری خلاف ورزیوں،مالی بے ضابطگیوں اور اقراباپروری پر ڈین صاحبان کو آگاہ کیا، پیوٹا صدر پروفیسر جمیل احمد نے ڈین صاحبان کو جامعہ کی قانون میں اکیڈیمک اہمیت اور ملازمیں کے حوالے سے متوقع کردار پر روشنی ڈالی۔

ایگزیکٹیو کمیٹی نے جامعہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، انتظامی بچگانہ پن اور اُن کی ذہنی استعداد پر سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے اور مستقبل قریب میں بڑھتے مسائل کی سنگینی پر بات کی۔

ڈین صاحبان نے وائس چانسلر سے ملاقات اور مسائل پر اُن کا مؤقف جاننے کے لیے وقت مانگ لیا۔

واضح رہے کہ وائس چانسلر کے علاوہ ڈین واحد عہدہ ہے جس کی تعیناتی چانسلرخیبرپختونخوا کرتا ہے-

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top