پشاور: کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ صحافت کے چیئرمین اور جامعہ پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر رحمان اللہ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔
انہوں نے چیئرمین شعبہ صحافت وابلاغ عامہ،یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر فیض اللہ جان کی زیر نگرانی اپنے پی ایچ ڈی مکالمے کا کامیابی سے دفاع کیا۔انکا موضوع صحافیوں کو درپیش مسائل اور انکا حل تھا۔
تھیسز کے دفاع کے موقع پر نگرانی کے فرائض اندرونی ممتحن ڈاکٹر سید عرفان اشرف جبکہ بیرونی ممتحمین میں سابق ڈین جامعہ پشاور، پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان سید،نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے شعبہ صحافت کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد سلطان شامل تھے۔
اُنکے پی ایچ ڈی ڈیفینس کے تقریب میں سوات، ملاکنڈ، کرک اور کوہاٹ جامعات کے اساتذہ، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے سکالرز نے بھی شرکت کی اور سکالر سے اُنکے تحقیق کے بارے میں سوالات پوچھے۔
واضح رہے کہ رحمان اللہ نے شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ، جامعہ پشاور سے پہلے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔