سيدرسول بیٹنی
پشاور:جامعہ پشاور کے سنٹر فار ڈیزاسٹر پریپئرڈنیس اینڈ مینجمنٹ (سی ڈی پی ایم) اورپراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)، خیبر پختونخوا نے پاکستان کی پہلی ڈیزاسٹر رسک کمیونیکیشن ایپ ”مددگار”(انڈروئڈ ورژن) کی تیاری مکمل کرلی-
تفصيلات کے مطابق موبائل اپلیکیشن ”مددگار”عوام کو آفات سے متعلق معلومات تک رسائی، رپورٹنگ اور فوری اقدامات کیلیے استعمال کیا جائےگا- ”مددگار“ پر سی ڈی پی ایم کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد جان نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں سیکرٹری ریلیف, ریہیبیلیٹیشن اور سٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈی جی پی ڈی ایم اے اورڈی جی ریسکیو 1122 کو فاینل بریفنگ دی-
ایپ کے فل لائیو ڈیمانسٹریشن کے دوران میٹنگ کے شرکاء نے مددگار کے تمام فنکشن اور فیچرز کا بغور معائنہ کیا اور اس پر تسلی کا اظہار کیا- اس سے پہلے خیبر پختونخواہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایپ تک عوام کی رسایئی کی منظوری دی ہیں۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اپلیکیشن تک باقاعدہ طور پر عوام کی رسائی جلد از جلد بنائی جائیں-
مدد گار ایپ خیبر پختونخواہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹیز اور عوام کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کے ایک مربوط نظام کا کردار ادا کریں گاـ مددگار کو دو زبانوں یعنی اردو اور انگریزی میں استعمال کیا جا سکے گا اور 2022 کی پہلی سہ ماہی میں IOS ورژن کے ساتھ ایک پشتو ورژن بھی جاری کیا جائے گا۔
ایپ کے ذریعے مقامی آبادی کو ارلی وارننگ/ پیشگی اطلاع، روزمرہ صورتحال کی رپورٹ اور آفات کی صورت میں محفوظ پناگاہیں تلاش کرنے جیسے معلومات تک رسائی حاصِل ہوگی- اسکے علاوہ عام عوام ایپ کے ذریعے مقامی سطح پر آنے والے آفات کے بارے میں پی ڈی ایم کو اطلاع کر سکے گا۔
قدرتی آفت کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ اور عوام آفت کے فوری بعد بنیادی ضروریات کا تعین اور نقصانات کا تعین اور تخمینہ پی ڈی ایم اے کو ایپ کے ذریعے بتاسکتی ہیں-اس ایپ کو سنٹر فار ڈیزاسٹر پریڈرینیس اینڈ مینجمنٹ، جامعہ پشاور کے محققین اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا کی تکنیکی ٹیم نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔