پشاور:پشاور یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ پشاور کے اساتذہ کو درپيش مسائل اور سال 2022 کیلئے اہداف کے تعین پر ایسوسیشن کا جنرل باڈی اجلاس بروز منگل جنوری اٹھارہ دو ہزار بائیس کو طلب کيا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کے توہین آمیز رویے پر اساتذہ میں بڑھتی بے چینی نے منگل 18 جنوری2022 کےجنرل باڈی کی اہمیت کو بہت بڑھا دیا ہے،پیوٹا آفس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنرل باڈی میں پیوٹا بجٹ 2022-2021 کی منظوری کے علاوہ اساتذہ کو درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث کی جائے گی اور کمیونٹی کی رہنمائی میں مستقبل کی پالیسی کا تعین اور روڈمیب بنایا جائے گا۔
پيوٹا میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر کاشف گل کے مطابق بلائی گئی اجلاس میں پیوٹا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی جنرل باڈی کو اپنے اگلے سال کے اہداف پر اعتماد میں لینگے اور کابینہ کے فیصلوں سے جنرل باڈی کو آگاہ کریں گے۔پیوٹا ایگزیکٹو نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورانہیں احسن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اعلامیہ میں جامعہ پشاور کے اساتذہ سے بھرپور شرکت کی درخواست کی گئ ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ اجلاس خلاف توقعہ کثیر تعداد میں اساتذہ کو اکھٹا کرنے اور مشترکہ مسائل پر یکسوئی لانے کا باعث بنے گا تاکہ جامعہ میں بڑھتی ہوئی اساتذہ مخالف پالیسی اور موجودہ انتظامیہ کی وجہ سے جامعہ کی گرتی ہوئی معیار کا تدراک کیا جا سکے۔