کیپرا کے افسران کے لئے آڈیٹ اور انٹرنل کنٹرولز پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

f89d42ab-cd30-4b88-bd46-cc082e5ea5a0.jpg

سيدرسول بیٹنی

پشاور: ٹیکس دہندگان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ادارے کی اندرونی آڈیٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی اپنے افسران کی استعداد بڑھانے پر کام کرہی ہے،اس ضمن میں کیپرا کے آڈیٹ، ایڈمنسٹریشن اور ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹس کے افسران کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران کو ادارے کی اندرونی آڈیٹس اور کنٹرولز کے متعلق تربیت دی گئی۔

تربیتی ورکشاپ کا انعقاد امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے کیا گیا جس میں نامور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹ پاکستان کے سابق سربراہ جناب مسعود پرویز نے ورکشاپ کے شرکاء کو اندرونی آڈیٹس کی منصوبہ بندی کے مختلف مراحل، اسکی مانیٹرنگ اور اس سے متعلقہ ریسکس پر قابو پانے کے جدید اور مروجہ طریقوں پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء سے آڈیٹ اور انٹرنل کنٹرول کے جدید تکنیکیس پر عملی مشقیں بھی کی گئیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔

تربیتی ورکشاپ کے تقسیم اسناد کے موقع پر کیپراکے ایڈیشنل کلکٹر ساؤتھ کامران خٹک اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا انعقاد بے حد ضروری تھا اس سے کیپرا کے افسران کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور انکے کام میں بہتری آئی گی جبکہ ورکشاپ میں سکھائے گئے جدید طریقوں کے استعمال سے ان کے کام میں آسانی بھی ائے گی اور کیپرا کے انتظامی امور اور معاملات مزید شفاف ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ وقتاً فوقتاً منعقد کرانے کی ضرورت ہے کیونکہ آئے دن آڈیٹ اور انٹرنل کنٹرولز کے طریقہ کار میں جدت آرہی ہے جن کے متعلق جاننا اور تربیت لینا سرکاری محکمہ جات میں کام کرنے والے افسران کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے پر یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا امید ہے کہ یو ایس ایڈ مستقبل میں بھی اس طرح کے ورکشاپ منعقد کرانے میں کیپرا کو معاونت فراہم کرتا رہے گا۔

کیپرا کے ڈائریکٹر ایڈمن اور ایچ آر افتاب غازی نے اپنے خیالات میں کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ سے کیپرا کو بحیثیت ادارہ مزید مضبوط ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کیپرا ے یو ایس ایڈ کے تعاون سے اپنے افسران کی تکنیکی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے مزید تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔

یو ایس ایڈ کے خیبر پختونخوا ریونیو موبائلز یش پراجیکٹ کے ڈپٹی چیف آف پارٹی محمد یاسر نے کیپرا کے انتظامیہ کی جانب سےاپنے عملے کی استعداد بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ورکشاپ کے انعقاد پر ان کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کیپرا کے افسران کی اس تین ورکشاپ میں دلچسپی لینے کو بھی سراہا اور کہا کہ انکا ادارہ کیپرا کے عملے کی استعداد بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کرتا رہے گا تاکہ ان کے کام میں مزید بہتری آئے اور وہ ٹیکس دہندگان کو بہترین سہولیات اور آسانیاں پیدا کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top