اسلامیہ کالج:صوبائی حکومت اپنے کئے وعدے پورے کرے،پروفيسر اظہار احمد

4fd47d6c-7fca-473e-b69c-9fbc8132c044.jpg
سیدرسول بیٹنی
 پشاور:صدر ٹیچنگ سٹاف ایسوسیشن وجائنٹ ایکشن کونسل اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر اظہار احمد نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہوں میں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اضافہ نہ دینا نا انصافی ہے.
"دی پشاور پوسٹ” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ کو منظور کیے ہوئے سات ماہ گذر گئے ہیں مگر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اساتذہ اور دوسرے ملازمیں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ذیادتی ہے.
اُن کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اضافہ کیا جائے جس میں ۱۰ فیصد ایڈہاک ریلیف ۲۵ ڈی آر اے اور ۲۰ فیصد ٹیچنگ الاؤنس شامل ہیں.
پروفیسر اظہار احمد نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس مسئلے کو سنجیدہ لے اور فلفور اس کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے کہ حکومت اسلامیہ کالج کے بجٹ خسارے کو ختم کرنے کے لیے بھی ایک بلین کا پیکیج دے دیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top