پیوٹا انتخابات:پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی نئے صدر منتخب

80bbb7c4-2f73-46fd-acaa-33781d645d50.jpg
سیدرسول بیٹنی
پشاور:جامعہ پشاور کی تنظیم پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے سالانہ انتخابات 22-2021 میں فرینڈز پینل نے بڑے مارجن سے کلین سویپ کیا اور  اہنے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی میدان مار لیا۔
"دی پشاور پوسٹ” کو موصول نتائج نوٹیفیکشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی صدر جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جدون جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
نو منتخب میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر کاشف گل کے مطابق انتخابات منگل کے روز پیوٹا ہال میں ہوئے جس میں پیوٹا کے جملہ ارکان نے حصہ لیا۔
انتخابی نتائج کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی صدر،ڈاکٹر محمد عزیر نائب صدر،ڈاکٹر آمینہ راحت نائب صدر (خواتین)، سیمہ گل ایگزیکٹو (خواتین)،پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جدون جنرل سیکرٹری،اسرائیل سپورٹس سیکرٹری،ڈاکٹر محمد فاروق جوائنٹ سیکرٹری ،ڈاکٹر ندیم اقبال فنانس سیکرٹری،ڈاکٹر سید اویس لیٹرری سیکرٹری اور ڈاکٹر کاشف گل میڈیا سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر منہاس مجید خان، پروفیسر ڈاکٹر فیاض علی،پروفیسرڈاکٹر محمد طیب اور پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ کو ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن چن لیا گیا۔
نومنتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی نے اپنی پروجیکشن خطاب میں اساتزہ برادری کو درپیش چیلنجز کا دلجمعی سے مقابلہ کرنے کا اعادہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top