سیدرسول بیٹنی
پشاور:شعبہ ماحولیات جامعہ پشاور نے سیڈ وینچر کراچی کے ساتھ مشترکہ طور پر "مشن کلینر پاکستان” کے تحت پشاور یونیورسٹی کیمپس میں ایک روزہ صفائی مہم کا انعقاد کیا.
صفائی مہم کو سیڈ کے ریجنل پروگرام آفیسر فوزیہ رفیع اور شعبہ ماحولیات کے ڈاکٹر شہلا نازنین نے سپروائز کیا. مہم میں 150 طلبا و طالبات نے بھر پور حصہ لیا.
شعبہ ماحولیات نے سیڈ وینچر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسقبل قریب میں باہمی تعاون کا عندیہ دیا. اس پروگرام کے تحت کیمپس کے سالیڈ ویسٹ ایک جامع پروگرام کےتحت اکھٹا کیا جائے گا اور پھر ریسائکل کیا جائے گا اور دبارہ استعمال کے قابل بنایا جائے گا.
مہم کے سپروائزر شعبہ ماحولیات کی ٹیچر ڈاکٹر شہلا نازنین نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پلاسٹک کو ایل پی جی میں تبدیل کیا جائے گا اور باقی ویسٹ سے دوسرے پراڈکٹس بنائے جائیں گے. اس کیلئے کیمپس ویسٹ کو گرینویشن greenovation پلانٹ کے حوالے کیا جائے گا جس پر شعبہ ماحولیات کے طلبا اور طالبات تحقیق کریں گے.