شبعہ پشتو کے سکالر طارق پختون یار نے پشتو ادبیات میں پی ایچ ڈی کرلی

242217434_1474155266273482_328576343115938095_n.jpg
پشاور : شعبہ پشتو جامعہ پشاور کے ریسرچ سکالر طارق پختون یار نے پشتو ادبیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ان کا سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر عبد الوحید خان سابق چیئرمین شعبہ پشتو پشاور یونیورسٹی تھے۔
بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر حنیف خلیل ڈائریکٹر پاکستان سٹڈیز قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد ، جبکہ کمیٹی ممبران میں ڈاکٹر سید ظفر اللہ بخشالی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پشتو جامعہ عبدالولی خان مردان اور پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ حیات پشتو اکیڈیمی پشاور یونیورسٹی تھے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ چیئرمین شعبہ پشتو پشاور یونیورسٹی بھی موجود تھے۔ طارق پختون یار مقالہ کا عنوان جدید پشتو شاعری پرعدم تشدد کے اثرات تھے ۔ پبلک ڈیفنس میں ، پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر، ڈاکٹر بدر الحکیم حکیمزے، ڈاکٹر سمیع الدین ارمان ، ڈاکٹر شکیل احمد ، حیات روغانے سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top