ہر فرد کو ماحولیاتی مسائل کے حل کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،ڈاکٹر محمد نفیس

c4de8b4d-9020-46ba-b962-0fd6c09c1788-e1630476937882.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور: جامعہ پشاور کے شعبہ ماحولیات میں موسمیاتی تبدیلی اور اسلام کا کردار کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا،ورکشاپ حلال احمر پاکستان اور شعبہ ماحولیات کی ہاہمی کوشش سے منعقد ہوا. حلال احمر سے محمد آیاز اور شعبہ ماحولیات سے ڈاکٹر محمد نفیس نے پروگرام کی سربراہی کی. جس میں شعبہ ماحولیات کے پروفیسرز صاحبان، اسلامی نظریاتی کونسل اسلام آباد اور پشاور کے مفتی صاحبان نے شرکت کی.

شعبہ ماحولیات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد نفیس نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کے حل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر فرد اس میں حصہ لے. اس میں مساجد ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے. اس سلسلے میں اس نے اپنا مقالہ سنایا جس میں مختلف احادیث پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور احادیث ماحولیاتی بچاؤ کو ترغیب دیتا ہے اور اس کو اہمیت دیتا ہے.

پروفیسر ڈاکٹر حزب اللہ خان اور ڈاکٹر آصف نے موسمیاتی تبدیلیوں اور اس سے پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا. انہوں نے اپنے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ ہر فرد کو چاہیئے کہ ماحولیاتی مسائل کے حل کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں.

اسلامی نظریاتی کونسل کے ڈائریکٹر جرنل ڈاکٹر انعام اللہ, مفتی غلام جامد اور مفتی بشیر خان نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ علماء دین اس کے بارے میں عام فہم زبان میں لوگوں تک ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے روک تھام کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے. اور لوگوں تک یہ پیغام قرآن و سنت کی روشنی میں واضح طور پر بیان کرے. تاکہ عام آدمی اس کو سمجھ سکے اور اس میں حصہ ڈالیں.

پروگرام کے آخر میں یہ طے ہوا کہ دو طالب علم شعبہ ماحولیات سے اور دو طالب علم مدرسے سے لئے جائیں. جو اس طرح کے احادیث اور قرانی آیات کو اکھٹے کرکے ایک دستاویز کی شکل میں پیش کیا جا سکے. اسلامی نظریاتی کونسل کے ڈائریکٹر جرنل نے کہا کہ ہم پہلے سے اس موضوع پر کام کر رہے ہیں اور ان طالب علموں کی بھرپور مدد کرینگے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top