سیدرسول بیٹنی
پشاور:جامعہ پشاور کے شعبہ فلاسفی کے چیئرمین ڈاکٹر شجاع احمد نے کہا ہے کہ نوجوان نسل مسقبل کے معمار اور قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔نوجوان اپنی توانائی کو تخلیقی کاموں میں صرف کریں تاکہ ایک خوبصورت اور پُرامن معاشرے کی تشکیل ممکن ہوجائیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ پشاور کے باڑہ گلی کیمپس میں "پر امن بقائے باہمی” کے موضوع پر منعقدہ فیلوشپ پروگرام کے اختتامی تقریب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیلوشپ کا بنیادی مقصد صوبہ خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلباء وطالبات کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے اُنکی شخصیت سازی کی جائے گی تاکہ اُن میں قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اعتماد اور دور اندیشی پیدا ہوجائیں۔
ڈاکٹر شجاع نے کہا کہ اس پروگرام کا ایک حصہ سات روزہ فیلوشپ تھا جس میں شرکاء کو "پر امن بقائے باہمی” کے حوالے سے ماہرین نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دی جبکہ پروگرام کا دوسرا حصہ جامعہ پشاور میں طلبہ کی پلیٹ فارم “دی مرر آف سوسائٹی” کی ڈیجیٹائزشن ہے۔
تقریب میں صوبہ خیبرپختونخوا اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے 60 نوجوان طلباء وطالبات اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران شرکاء کے مختلف گروپس نے اپنے اپنے پریزینٹیشن پیش کئے جس میں فسٹ،سیکنڈ اور تھرڈ نمبر پر آنے والے گروپس کو سراہا گیا اور تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
پروگرام کے دوران شرکاء کو سیاحتی مقام ایوبیہ کے پائپ لائن ٹریک اور سمندر کھٹہ جھیل کے دورے کرائے گئے۔