سیدرسول بیٹنی
پشاور:نوجوان نسل کو سماجی شعور، سیاسی فیصلہ سازی اور معاشرتی انصاف کے حوالے سے ریاستی کردار کے طور پر متحرک بنانے اور اُن کو معاشی طور پراپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے جامعہ پشاور کے ادارہ برائے امن و تنازعات کے زیر اہتمام "نوجوان قیادت اور شہری آگاہی” کے موضوع پر ترتیب شدہ دو روزہ ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا عمل شروع ہوگیا جو کہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔
جامعہ پشاور میں منعقد ہونے والا تربیتی ورکشاپ کا عنوان ” یوتھ لیڈر شپ اینڈ سویک ایجوکیشن ٹریننگ”رکھا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے طلباء وطالبات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ ماہریں علوم شرکاء کو سماجی و فلاحی خدمات کو سر انجام دینے کیلئے سوشل ایکٹوزم کے بارے میں تربیت دیں گے۔
تربیتی ورکشاپ فلاحی ادارے "شعور ایجوکیشن فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اوئرنیس” کے مشترکہ کاوشوں سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء وطالبات شرکت کرینگے۔
ٹریننگ کا انعقاد جامعہ پشاور کے ادارہ برائے امن و تنازعات کے توسط سے کیاگیا ہے جس پر ادارے کے بانی پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی نے “دی پشاور پوسٹ” کو بتایا کہ اس تربیت کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی اہمیت کا احساس دلانا اور اُنھیں "مستقبل کی قیادت” کیلئے تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سارے پروگرام ٹوٹل چھ ٹریننگز ہونگے جن میں سے تین یونیورسٹیز کے بی ایس پروگرامز میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کیلئے جبکہ 3 کالجز میں پڑھنے والے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے مخصوص ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام میں شرکاء کو معاشرے کی ترقی میں نوجوان نسل کا کردار،برداشت اور مکالمے کی فضاء کو فروغ،حقیقت پسندانہ سوچ کی اپنائیت اور معاشرتی ترقی کے مختلف موضاعات پر سماجی بہبود کے تجربہ کار ماہر شرکاء کو لیکچرز دینگے اور اُن کے ساتھ فیلڈ کے تجربات شیئر کرینگے۔ تربیت کی خاص بات یہ ہے کہ تربیت یافتہ نوجوانوں پر شرط رکھی گئی ہے کہ وہ یہ تربیتی پیغام اور شعور آگے کم ازکم دس ساتھیوں تک پہنچا کر ہی تربیتی کورس کی تکمیل اور سرٹیفکیٹ کے حصول کیلیے اہل قرار پائینگے۔
ٹریننگ میں شرکت کے خواہش مند طلباءوطالبات 31 جولائی تک مندرجہ ذیل لنک پر اپنے آپ کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSf9rwQUoTxFwTVOqg7oMqgD088IiBqKNOGDWEtJWyB110IFQA/viewform