پی ایس ایف:صوبائی کابینہ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے،امین اللہ کنڈی

am.jpg

پشاور:پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما آمین اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت  تمام یونیورسٹیوں کے لیے جلد از جلد مالی گرانٹ منظور کرے اور تمام تعلیمی اداروں میں طلباء کے ساتھ فیسوں میں رعایت کرے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اگست میں منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے انتخابات میں انفارمیشن سیکرٹر کے عہدے کیلئے کاغذات جمع کرنے کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔

امین کنڈی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ جامعات کو اس بات کا پابند کریں کہ آن لائن کلاسز اور  کرونا وائرس کی وجہ سے طلباء سے 50 فیصد فیس وصول کرے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعات طلباء یونین بحال کیا جائے کیونکہ یہ اب موجودہ وقت کی ضرورت ہے جس سے طلباء کا پڑھنے کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top