پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمعہ کے دن عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غیر سماجی تنظیم سی آر ڈی او اور ہیلپ ایج کا تعاون شامل رہا ہے تقریب کی خصوصی بات جامعہ پشاور کی ممتاز سینئر اور ریٹائرڈ پروفیسرز ،سمیت ادبی شخصیات کا تقریب میں شرکت اور اظہار خیال تھا ۔ اس موقع پر مرکزی تقریب کے ساتھ ساتھ بزرگ خواتین کی حوالے سے فوٹو اور مصوری کی گیلری نمائش اور ماؤں سے متعلق دستاویزی ڈاکومنٹری کی نمائش تھی۔
تقریب کا آغاز مہمان خصوصی اور صوبے کی پہلی خاتون وائس چانسلر پروفیسر نور جہان اور مہمان اعزازی ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ بانو نے فیتہ اور وومن ڈے کا کیک کاٹ کر مشترکہ طور پر کیا.
اس موقع پر مہمان اعزازی صوبائی ممبر اسمبلی عائشہ بانو نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہا کہ بہت جلد صوبائی اسمبلی میں خواتین سے متعلق گھریلو تشدد کے انسداد پر بل اپوزیشن کے تعاون سے لایا جارہا ہےانھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق خواتین کو یکسان مواقع دے کر ملکی داخلی پیداوار میں تیس فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے.
تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر نور جہان نے کہا کہ خواتین کو پیشہ ورانہ زندگی میں قوانین سے واقفیت ،ثابت قدمی اور اپنوں کا تعاون چاہے وہ شوہر ہوں دوست ہو یا پارٹنر ہونا چاہیئے۔
اس موقع پر جناح کالج کی سابق اردو پروفیسر نغمہ زیدی نے اس موقع پر مہان اعزازی اور اپنی شاگرد عائشہ بانو کو مطالعہ افکار اقبال کتاب پیش کی.