سیدرسول بیٹنی
پشاور:نوجوانوں کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی ادارہ "یوتھ سپیرٹ آرگنائزیشن” کی جانب سے ضلع دیر اپر کے مقامات عشیری درہ اور تھل کمراٹ میں غریب اور لاچار مریضوں کیلئے الگ الگ یک روزہ فری میڈیل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں مجموعی طور پر 16 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے 870 مریضوں کا چیک اپ کیا،اُنکے بیماریوں کی تشخیص کی اور مفت ادویات فراہم کئے۔
کیمپ کا مقصد ضلع اپر دیر کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نادار اور مسکین لوگوں کو گھر کی دہلیز پر ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی علاج ومعالجے کی سہولت مہیا کرنا تھا۔
کیمپ کا انعقاد مقامی تحصیل انتظامیہ،ڈی ایچ او،ڈی سی،ینگ ڈاکٹر ایسوسیشن پختونخوا (YDA KP)،رنڑا فاؤنڈیشن،انصاف ویلفئیر ونگ اور "یوتھ سپیرٹ آرگنائزیشن” کی مشترکہ کاوشوں سے ترتیب دیا گیا تھا۔
کیمپ کے آرگنائزر اور "یوتھ سپیرٹ آرگنائزیشن” کے سی ای او سہیل صدیقی نے "دی پشاور پوسٹ” کو بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ کا مقاصد دراصل علاقے کے لوگوں میں صحت کے خیال کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور بیماریوں سے بچاؤ مقصود تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی قیام کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے اس لئے وہ کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اُجاگر کیا جائے۔