

انہوں نے بتایا کہ اس صفائی مہم کا مقصد نوجوان نسل کو ماحولیات اور صفائی سے آگاہ کرنا ہے اور انہیں یہ بتانا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا کتنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح انسانی زندگی کے تحفظ میں غذائی ضروریات ناگزیر ہیں، اسی طرح ماحولیات کے تحفظ میں صفائی ستھرائی ناگزیر ہے۔
صفائی مہم میں شریک ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والی جمائمہ آفریدی نے بتایا کہ اس مہم کی خاص بات یہ تھی کہ طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ سیاحتی مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے بڑے بڑے ڈسٹ بن نصب کئے گئے ہیں لیکن اکثر وہ خالی پڑے رہتے ہیں اور ہاں اس کے اطراف میں کچروں کا انبار لگا رہتا ہے جو چلتے چلتے ڈسٹ بن کی جانب اچھال دیا جاتا ہے۔
چار روزہ سیاحتی اور مطالعاتی دورے کو محکمہ امورنوجوانان پختونخوا کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس میں قبائلی اضلاع خیبر،کرم،باجوڑ،مھمند اور جنوبی و شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 55کے قریب نوجوان طلباء وطالبات نے شرکت کی۔