پاکستان میں حق کیلئے کھڑا ہونا اور لڑنا ایک مشکل عمل ہے،طارق افغان ایڈوکیٹ

178851408_10226058959126361_1776685218370016616_n.jpg

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے نوجوان رہنما اور  پشاور ہائی کورٹ کے وکیل طارق افغان نے سپریم کورٹ کے معزز ججز کا جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی اپیل میں فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی سپریم کورٹ کا ایک معزز جج اپنے لئے انصاف مانگ رہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جسٹس فائز عیسیٰ کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاید پاکستان کی تاریخ کا انوکھا باب رقم ہونے جارہا ہے لیکن آج کے فیصلے نے حق او باطل میں فرق واضح کردیا۔

طارق افغان کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا تو ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔آج کے فیصلے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پاکستان میں حق کیلئے کھڑا ہونا اور لڑنا ایک مشکل عمل ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ احتساب کے نام پر ڈرامہ مزید نہیں چلے گا، موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ، عدلیہ، قانون، آئین اور اداروں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔جب تک بلاامتیاز احتساب نہیں ہوگا تب تک نیب نیازی گٹھ جوڑ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top