سینئر صحافی ابصار عالم پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے،اسفندیارولی خان

ddd.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصارعالم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابصار عالم پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے،حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔

باچا خان مرکز پشاور سے جاری اپنے ایک تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلام آباد جیسے شہر میں صحافیوں پر قاتلانہ حملے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت ابصار عالم پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ حرکتوں سے صحافیوں کو ڈرایا نہیں جا سکتا ۔ابصار عالم پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ابصار عالم جلد از جلد صحت یاب ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top