نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے،عبدالکریم

577c6a8d-98ec-4e4d-8ccd-f6aeb66d16a9.jpg

سیدرسول بیٹنی

نوجوان نسل کی شخصیت سازی کرنے اور اُن کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے “چھ روزہ تربیتی یوتھ کیمپ اختتام پزیر ہوگیا۔

باڑہ گلی کیمپس جامعہ پشاور میں منعقد ہونے والا یوتھ کیمپ کا عنوان “یوتھ ایکشن اینڈ ڈائیلاگ فار انکلسیو سوسائٹی” رکھا گیا تھا جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار ماہرین نے ملک بھر سے آنے والے نوجوان شرکاء کو سماجی و فلاحی خدمات کو سر انجام دینے کیلئے جدید مہارتوں کے ساتھ تربیت دی گیئں۔

کیمپ کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پختونخوا کے مشیر برائے صنعت وحرفت عبد الکریم نے کیمپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح نوجوان نسل کی ترقی ہے۔انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں اور قوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔

کیمپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ انتھرپالوجی ،جامعہ پشاور یونیورسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طیب نے کہا کہ موجودہ وقت میں نوجوان نسل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ والدین کو تعلیم کے زیور کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بہترین سماجی و فلاحی کاموں میں شرکت کرنے کی تربیت بھی دینا ہوگی۔انہوں نے نے کیمپ کے آ رگنائزرز فراد علی،آصف خان اور خالد محمود کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے سرگرمیوں کا اہتمام کرینگے جس کو جامعہ پشاور کی انتظامیہ سپورٹ کرینگے۔

اس موقع پر محکمہ امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد حسین نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ ہمارا محکمہ صوبے کی نوجوان نسل کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کر سکے تاکہ انکے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے ہوجائیں۔

یوتھ کیمپ فلاحی ادارے دی نیٹوز۔شعبہ انتھرپالوجی جامعہ پشاور اینڈ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبر پختونخوا کے مشترکہ کاوشوں سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے علاوہ ڈویلپمنٹ سیکٹر کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

تربیتی کیمپ میں شرکاء کو باڑہ گلی کیمپس کے علاوہ،نتھیاگلی،ڈونگا گلی،ایوبیہ،مشک پوری ٹاپ،سمندر کھٹہ جھیل،مری اور مال روڈ کے سیاحتی اور مطالعاتی دورے کرائیں گئے۔اس کے علاوہ کیمپ میں انٹریکٹیو سیشنز،گروپ ورک،کلچر اینڈ بار بی کیو نائٹ،ہائکنگ اور دوسرے تخلیقی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

یوتھ کیمپ میں شرکاء کو معاشرے کی ترقی میں نوجوان نسل کا کردار،برداشت اور مکالمے کی فضاء کو فروغ،حقیقت پسندانہ سوچ کی اپنائیت،ایکوٹوارزم،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات،جنسی ہراسیت سے بچاؤ اور معاشرتی ترقی کے مختلف موضاعات پر ڈویلپمنٹ سیکٹر کے تجربہ کار ماہرین نے شرکاء کو لیکچرز دیئے اور اُن کے ساتھ فیلڈ کے تجربات شیئر کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top