جامعہ پشاور:شعبہ سوشل ورک کے زیراہتمام پہلا ورچول کانفرنس 3 مارچ کو منعقد ہوگا

153791498_286624252803691_1024403937145419536_o.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:شعبہ سوشل ورک جامعہ پیشاور کے زیر اہتمام سماجی بہبود اور سوشل ورک  کے موضوع پر دو روزہ ”نیشنل ورچول کانفرنس2021″ کل سے شروع ہوگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہے۔کانفرنس  میں پورے پاکستان سے سوشل ورک  کے پروفیسرز،ریسرچرز اور پروفیشنلز حصہ لینگے اور  اپنے تحقیقی مقالے پیش کر ینگے۔

کانفرنس کے دوران پاکستان میں شعبہ سوشل ورک کی اہمیت اور سکوپ پر بحث ہوگی جس میں ماہرین تعلیم اپنے اپنے تجربات شرکاء کے ساتھ شیئر کرینگے اور درپیش مشکلات کا حل بھی تلاش کرینگے۔

شعبہ سوشل ورک کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل احمد کے مطابق کانفرنس کا مقصد قومی سطح پر سوشل ورکرز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر کے سوشل ورک کے لئے ایک آواز بلند کرنا اور پروفیشنلز اور پروفیسرز میں موجود پل کو پار کرنا ہے۔

کانفرنس کے افتتاحی تقریب میں سیکرٹری زکواۃ وعشر،سوشل ویلفیر سپیشل ایجوکیشن اور ویمن ڈیویلپمنٹ مہمان خصوصی ہونگے اور اپنے ادارے کے حوالے سے غریبوں اور ناداروں کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

کانفرنس میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان ڈینز آف سوشل سایئنسسز،تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان  اور سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلباء بھی شامل ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top