یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کےلیے اعزاز ہوگا،فضل الرحمان

232728_3626242_updates-e1602915835627.jpg

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن لڑنے سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی ڈھائی سال سے کرب میں ہے، بجلی ، گیس، چینی، آٹا، گھی سب چیزیں منہگی ہورہی ہیں، چیزوں کی منہگائی کا ذمے دار کون ہے؟

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کے ہاتھ ملک کے قلمدان دے کرآپ ملک کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کےلیے کوشش کرے گی، یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کےلیے اعزاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top