سدھیر احمد آفریدی
لنڈی کوتل بازار میں نوجوانان قبائل کے زیر اہتمام صدائے امن کے دفتر کو تحصیل کمپاؤنڈ میں قائم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر نوجوانان قبائل کے صدر اسرار شینواری, مولانا علی حیدر,پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حضرت ولی آفریدی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل تحصیل سے صدائے امن پروگرام کا دفتر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے، اس سے علاقے کی خواتین کی بے پردگی ہوتی ہے جوکہ علاقے کی روایات کے منافی ہیں۔
مقررین نے احتجاج کے موقع پر اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صدائے امن پروگرام کا دفتر لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے جوکہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر مقررین اور عوام نے کہا کہ ہم صدائے امن کے روپوں کے خلاف نہیں صرف لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ان کے دفتر قائم ہونے کے خلاف ہیں اس لئے حکومت کے اعلیٰ حکام تحصیل کمپاؤنڈ میں قائم صدائے امن دفتر کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے کیونکہ اس سے ہمارے خواتین کی بے پردگی ہورہی ہیں احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر عوام نے روڈ پر بیٹھ کر احتجاجی دھرنا دیا اور بازار میں روڈ کو بند کر دیا.