سیدرسول بیٹنی
ڈیرہ اسماعیل خان:صوبائی محتسب برائے جنسی ہراسانی سیکرٹریٹ خیبر پختوںخوا کی جانب سے انسانی حقوق کا تحفظ اور خواتین کو کام کی جگہ میں ہراسمنٹ کے متعلق شعور اُجاگر کرنے کیلئے تین روزہ آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
آگاہی مہم کے دوران آج اس حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیمنار کی مہمان خصوصی ایم پی اے مدیحہ نثار اور رخشندہ ناز،صوبائی محتسب برائے جنسی ہراسانی تھیں۔
سیمیناز سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے صوبائی محتسب رخشندہ ناز کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی ہراسمنٹ کا شکار خواتین بلا خوف اپنے مسائل صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے ذریعے حل کرسکتے ہیں،سیکرٹریٹ کو رپورٹ کرنے والی متاثرہ خاتون یا مرد کا صغیہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ اُسے معاشرے میں رُسوائی کا ڈر نہ ہو۔
صوبائی محتسب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں خواتین کو ملازمت کی جگہوں پر ہراساں کرنے سے روک تھام کے لئے 2010 میں قانون نافذ کیا گیا تھا لیکن اس قانون کے نفاذ کے باوجود صوبائی محتسب کی تقرری نہ ہونے سے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے حوالے سے انصاف کے حصول میں دشواری کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے وجود میں آنے کے ساتھ ہی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بہت سی نوکر پیشہ خواتین نے اپنی مسائل کو رپورٹ کرنا شروع کردیا ہے،جن کو اپنے اپنے شعبوں میں کام کرنے والے بااثر مردوں کی طرف سے جنسی حراسیت کا سامنا رہا ہے۔
صوبائی محتسب نے سیمینار میں شرکت کرنے والے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے کمیونٹیز میں اس حوالے سے عام خواتین میں شعور اُجاگر کریں تاکہ خواتین بلا خوف اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور مسائل کے بارے میں صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کو آگاہ کرسکیں۔