پیوٹا الیکشن:فرینڈز گروپ کے ڈاکٹر فضل ناصر نے میدان مار لیا

0.jpg
سیدرسول بیٹنی
پشاور: پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے سالانہ انتخابات میں فرینڈز گروپ نے اہنے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی میدان مار لیا۔
"دی پشاور پوسٹ ” کو موصول نتائج نوٹیفیکشن کے مطابق ڈاکٹر فضل ناصر صدر جبکہ ذاکراللہ جان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
نو منتخب میڈیا سیکرٹری محمد فاروق کے مطابق انتخابات جمعرات کے روز پیوٹا ہال میں ہوئے جس میں پیوٹا کے جملہ ارکان نے حصہ لیا۔
نتائج کے مطابق ڈاکٹر فضل ناصر صدر، محمد اوٖظیر نائب صدر، فرزانہ شاہین نائب صدر (خواتین)، آمنہ راحت ایگزیکٹو (خواتین)، ذاکراللہ جان جنرل سیکرٹری،انوارالحق سپورٹس سیکرٹری، ندیم اقبال جوائنٹ سیکرٹری ، راشد علی جان فنانس سیکرٹری، عمران اجمد ساجد لٹریری سیکرٹری اورمحمد فاروق میڈیا سیکرٹری جبکہ خان عالم،منہاس مجید خان،محمد اقبال اور رسول خان کو ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن چن لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top