اسلام گل آفریدی
پاکستان میں کرونا وباء کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہیں جس کے وجہ سے دن دن بدن مریضوں کے تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔حکومت کے جانب سے سماجی رابطوں میں کمی کے خاطر پہلے فرصت میں سینماگھروں اور مزارت پر پابندی لگائی دی گئی جبکہ مختلف شہروں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں کرونا مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کئی ہفتوں کے لئے بند کردئیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبر کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایوب آفریدی کاکہنا ہے کہ کرونا وباء کا دوسرا دورپہلے کی طرح ہی ہے اور اُسطرح جاری رہیگا۔اُن کے بقول دوسرا لہر شروع ہونے کی بڑی وجہ کرونا سے بچاؤ کے حوالے احتیاطی تدابیروں پر مکمل عمل درآمد نہ کرنا ہے کیونکہ لوگوں کے بڑی تعداد ایک دوسرے کے ساتھ بازاروں، سیاسی تقریبات،جنازوں اور دیگر مقامات پر ہجوم کے شکل میں ملتے ہیں جو اس بیماری کے پھیلاؤ میں سب اہم عنصر سمجھاجاتاہے۔
محکمہ صحت کے مطابق موجودہ وقت میں پاکستان میں کووڈ 19سے تین لاکھ54ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں تین لاکھ 22ہزار صحت یاب جبکہ سات ہزار 109کے اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
ملک کے دیگر حصوں کے طرح خیبر پختوانخوا کے ضم اضلاع میں محکمہ صحت کے جانب سے کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم کے ساتھ ٹیسٹوں کے مفت سہولت مہیاکیاجارہاہے۔ ڈاکٹر ایوب کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر میں کرونا سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت خصوصی اقدامات کررہے ہیں جس کے لئے پچھلے کئی دنوں سے عوامی مقامات پر آگاہی کیمپ لگایاجاتاہے جہاں پر لوگوں سے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرکے لیباٹروں میں بھیجاجاتاہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کرونا بیماری کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات ہے جوکہ بے بنیاد معلومات کے بناء وہ ٹیسٹ سے کُتراتے ہیں اور وہ محکمہ صحت کے کیمپوں میں بھی نہیں آتے ہیں۔اُنہو ں نے کہا کہ اب تک خیبر سے92ٹیسٹ لی گئی تھے جن میں آٹھ کرونا سے متاثرتھے جبکہ دو دو مشکوک کیسز تھے جوکہ بعد میں نیگٹیو ہوکر صحت یاب ہوگئے۔ مذکورہ اعدادو شمار کے بارے میں
اُن کا کہنا تھاکہ تقریباً نو دس فیصد لوگ موجودہ وقت میں کرونا سے متاثر ہے اور اس کو سنجیدہ نہیں لیاجارہاہے جوکہ ایک خطرناک بات ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کرونا بیماری انسانی کے منہ اور ناک سے خارج ہونے والے ننھے ذروں کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتاہے۔ پہلے سے بیماری کے شکار اور جسمانی طور پر کمزورلوگ کرونا کے آسانی کے ساتھ شکار ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہجوم والے مقاما ت پر جانے سے پرہیز کیاجائے اور گھر سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعما ل ضرور کریں۔واپسی پر گھر میں ہاتھ صابن سے ضروردھولیں۔
دنیا بھر میں اب تک پانچ کروڑ 39لاکھ کرونا کے مریض رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں تین کروڑ47لاکھ صحت یاب جبکہ 13لاکھ ایک ہزار اموت ہوچکے ہیں۔