سدھیر احمد آفریدی
لنڈی کوتل میں دو دنوں سے بارش جاری ہے،پورا لنڈی کوتل شدید دھند اور سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔
لنڈی کوتل میں میں ہفتے کے روز جاری ہونے والی مسلسل بارش نے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے اور پورا لنڈی کوتل شدید دھند کی لپیٹ میں ہے لنڈی کوتل کے شینواری علاقوں میں کافی عرصہ سے زیر زمین پانی کی سطح انتہائی نیچے چلی گئی یے جس کی وجہ سے کنویں خشک ہو گئے ہیں۔
تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ دو دنوں سے مسلسل بارش سے اگر ایک طرف یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ علاقے میں جو ہر طرف گرد و غبار اور خشکی تھی وہ ختم ہو جائیگی اور دوسری طرف کنویں پانی سے بھر جائینگے جس سے علاقے کی باپردہ خواتین گھروں کے اندر رہ کر سکھ کا سانس لینگی۔
لوگوں کا کہنا ہے بارش کے پانی دستیاب ہونے کے بدلے میں کچھ عرصے کے لئے لوگ پانی پیسے دیکر نہیں خریدینگے مسلسل بارش کی وجہ سے امید کی جاتی ہے کہ بیماریوں میں کمی آئیگی تاہم دوسری طرف سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے غریب لوگ پریشان ہیں کہ وہ کیسے گھروں کے اندر لکڑی جلا کر کمروں کو گرم کر سکیں گے اور غریب لوگ ڈرتے ہیں کہ کہیں ان کے بچے اور بوڑھے نمونیا کے شکار نہ ہوں مقامی لوگوں نے بارش اور سردی میں اضافے کے پیش نظر بجلی کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے.