پشاور:جامعہ پشاور کے ریسرچ سکالر اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ سوشل ورک کے لیکچرار فرحت اللہ نے اپنے پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ پشاور کے شعبہ سوشل ورک میں پی ایچ ڈی سکالر فرحت اللہ کے تحقیقی مقالے کا موضوع صوبہ خیبر پختونخوا میں” دہشت گردی کے مؤثر روک تھام میں پولیس اصلاحات کا کردار” پر مبنی تھا۔
اُنکے تھیسز کے سپروائزر شعبہ سوشل کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار جبکہ انٹرنل ایگزامینر پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین،چیئرمین شعبہ کریمنالوجی پشاور یونیورسٹی اور ایکسٹرنل ایگزامینر ڈاکٹر عرب ناز، ڈین سوشل سائنسز، ملاکنڈ یونیورسٹی اور ڈاکٹر آصف نوید رانجھا،چیئرمین شعبہ سوشل ورک جامعہ بہاولپور، پنجاب تھے۔
انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کرام کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا.