کابل:افغان چیف ایگزیکٹو کے تقریر کے دوران مارٹر بم حملہ ،3 افراد ہلاک

105925111_53603299_1415221458620854_7191634660810555392_n.jpg

ویب ڈیسک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک جلسے میں مارٹر بم فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جلسے میں کئی صدارتی امیدواروں کے علاوہ سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔

مارٹر حملے کے وقت افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اسٹیج پر تقریر کر رہے تھے۔ جلسہ حزبِ وحدتِ اسلامی کی جانب سے اس کے مقتول قائد عبدالعلی مزاری کی برسی پر منعقد کیا گیا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق  جلسے پر ہونے والے اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ ایک صدارتی امیدوار حنیف اتمار کے مطابق ان میں سے 8 افراد ان کے گارڈ تھے۔ ایک اور صدارتی امیدوار عبداللطیف بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top