جمہوریت کی بالادستی کیلئے کردار اداکرتے رہیں گے،لطیف آفریدی

5d6dc31c09478.jpg

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ۔

سپریم کورٹ بار الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے ایک بار پھر میدان مار لیا، غیرحتمی نتائج کےمطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کےلطیف آفریدی صدر اور احمد شہزاد رانا سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

نتائج کا اعلان ہونے پر فاتح گروپ کے حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔

میڈیا سے گفتگو میں نومنتخب صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن لطیف آفریدی کا کہنا تھاکہ سیاسی قیدیوں کو رہائی ملنی چاہیے،جمہوریت کی بالادستی کےلیے کردار اداکرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اوریکطرفہ احتساب کی مذمت کرتے ہیں، وکلاء سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ بار کے حتمی نتائج کا اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top