وزیرستان:مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 35 واں ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

117197706_2656448324608535_5742646877546861715_o-e1601122837763.jpg

جنوبی وزیرستان: خیبرپختون خوا کے معروف مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 35 واں ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 اسکواٹس سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل اسکواٹس کیٹگری میں بھارت کے کپل کمار نے ایک منٹ میں 44 اسکواٹس کا ریکارڈ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ عرفان محسود نے رواں ہفتے دو جب کہ کُل 35 ورلڈ رکارڈ بنا کر گینیز بک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top