ماحولیاتی آلودگی:این آئی سی پشاور میں "پلاسٹک فری ہفتہ” منایا گیا

NIC-pic-2-e1601036807339.jpg

پشاور:ماحول کو صاف و ستھرا رکھنے اور پشاور شہر کو پلاسٹک سے پاک کرنے کیلئے نیشنل انکوبیشن سنٹر پشاور اور ایس آئی الومنی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام اور سویڈش انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے "پلاسٹک فری ہفتہ” چیلنج تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا مقصد شہریوں کو پلاسٹک کے نقصانات، صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول کے بارے میں  آگاہی دینا تھا کہ ہم روزمرہ زندگی میں کتنا زیادہ پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں اور کس حد تک ہم پلاسٹک کی اشیاء کی استعمال کو کم  کرسکتے ہیں جو کہ آلودگٰی میں اضافہ بننے کا باعث ہے۔

تقریب میں سرکاری  عہدیداران، سول سوسائٹی، طلباء و طالبات اور دیگر سماجی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پلاسٹک سے بنی اشیاء کو بائیوڈیگریٹ ہونے میں 400 سے 1 ہزار سال لگتے ہیں جو کہ ماحول کیلئے انتہائی حد تک خطرناک ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں پلاسٹک بوتل، برتن اور دیگر ایسی بہت ہی اشیاء ہیں جن کا استعمال کثیر تعداد میں کیا جاتا ہے تاہم اگر ہم اس کے بدلے میں اپنے ساتھ اپنے استعمال کے کپ، گلاس اور دیگر اشیاء رکھے تو ہم خود کو پلاسٹک کی اشیاء سے بچاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top