پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینٹ آف پاکستان کی رکن سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ادویات کے قیمتون کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جس کا خمیازہ غریب عوام کو ہی ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جان بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔
سینٹر نے کہا کہ ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے،ہسپتال عملہ حکام کی ملی بھگت سے کرپشن میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے باوجود غریب عوام کو مفت ادویات نہیں ملتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کی تبدیلی عوامی مایوسی میں تبدیل ہوچکی ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب عوام کو صحت کی سہولیا ت فراہم کرے۔