نوجوان نسل کی شخصیت سازی کیلئے یوتھ کیمپ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا

diverse-hands-holding-word-youth-41756198.jpg

نوجوان نسل کو متحرک بنانے اور اُن کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے "پانچ روزہ تربیتی یوتھ کیمپ  28 اکتوبر سے شروع ہوگا جو کہ یکم نومبر تک جاری رہے گا۔

باڑہ گلی کیمپس جامعہ پشاور میں منعقد ہونے والا یوتھ کیمپ کا عنوان "یوتھ ایکشن اینڈ ڈائیلاگ فار انکلسیو سوسائٹی” رکھا گیا ہے جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار ماہرین نوجوانوں کو تربیت دینگے اور شرکاء کو سماجی و فلاحی خدمات کو سر انجام دینے کیلئے پولیٹکل ایکٹوزم  کے بارے میں بتائیں گے۔

یوتھ کیمپ فلاحی ادارے پالیسی ورلڈ اینڈ نیشنل انفلوینسر کے مشترکہ کاوشوں سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے علاوہ ڈویلپمنٹ سیکٹر کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔

تربیتی کیمپ میں شرکاء کو باڑہ گلی کیپس کے علاوہ،نتھیاگلی،ڈونگا گلی،ایوبیہ،مشک پوری ٹاپ،سمندر کھٹہ جھیل،مری اور مال روڈ کے سیاحتی اور مطالعاتی دورے کرائے جائیں گے۔اس کے علاوہ کیمپ میں انٹریکٹیو سیشنز،گروپ ورک،کلچر اینڈ بار بی کیو نائٹ،ہائکنگ اور دوسرے تخلیقی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

یوتھ کیمپ کے آرگنائزر اور شعبہ سوشل ورک کے لیکچرار آصف خان نے "دی پشاور پوسٹ” کو بتایا کہ کیمپ کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی اہمیت کا احساس دلانا اور اُنھیں "فیوچر لیڈرشپ” کیلئے تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پانچ روزہ پروگرام میں شرکاء کو معاشرے کی ترقی میں نوجوان نسل کا کردار،برداشت اور مکالمے کی فضاء کو فروغ،حقیقت پسندانہ سوچ کی اپنائیت اور معاشرتی ترقی کے مختلف موضاعات پر سوشل ورک کے تجربہ کار ماہرین نے شرکاء کو لیکچرز دینگے اور اُن کے ساتھ فیلڈ کے تجربات شیئر کرینگے۔

آصف خان  نے مزید کہا کہ کیمپ میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے شرکاء کو انسانی خدمات کے حوالے سے  آپس میں اتفاق رائے،روابط اور اس کے علاوہ بین الاصوبائی ہم آہنگی کو تقویت دینے کیلئے بھی ایک مضبوظ حکمت عملی بنائینگے۔

کیمپ میں شرکت کے خواہش مند حضرات 15 اکتوبر تک مندرجہ ذیل لنک پر اپنے آپ کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔https://forms.gle/7Wkj3a8EKyPeYMNd8

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top