نوجوان نسل مستقبل کا سرمایہ ہے ، عبد الکریم خان

7de77dd9-f05c-4eba-b857-4d95c9a9b38a.jpg

سفید احمد

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے صنعت وتجارت عبد الکریم خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں آئل رئفائنریز وسیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں میں 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی جس سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر یونیورسٹی آف پشاور کے زیر اہتمام پہلا کیرئیرمیلہ  2019 کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مشیر برائے صنعت وتجارت  نے کہا کہ میں پشاور یونیورسٹی کے اس کاوش کو داد  دیتا ہوں کہ وہ اس قسم کے کیرئیر فیئر کے ذریعے ریکروٹنگ پارٹنرز اور سٹوڈنٹس کو بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں بہتر انداز میں جان سکے

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے طلباء کو معروف پاکستانی اداروں میں موجود ملازمتوں سے متعلق آگاہی کا موقع ملتا ہے  کہ سٹوڈنٹس پاکستان کے بہترین افراد سے بات چیت کر سکے اور یہ جان سکے کہ وہ مستقبل میں کیا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیراعلی کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان جامعہ پشاور کے پہلے کیرئر فیئر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کر رہے ہیں

یونیورسٹی آف پشاور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والےاس کیرئیر میلے کا مقصد طلباء اور طالبات کی پیشہ ورانہ زندگی کے لیے درست سمت میں رہنمائی کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ زندگی گزار سکے بلکہ اپنے مستقبل کو بھر پور طریقے سے کامیاب اور محفوظ بنا سکے۔

کیرئیر فیئر میں حصہ لینے والے ان تمام اداروں نے ریکروٹرز بوتھ قائم کر رکھے تھے جہاں موقع پر ہی ابتدائی انٹرویو کی گئی سی وی جمع کی گئیں اور طالبہ سے پرسکون اور بے تکلف ماحول میں گفتگو کی گئی۔

مختلف کمپنیوں کے سٹالز پر طلباء نے معلومات حاصل کیے اور سی ویز بھی جمع کرائیں۔ طلباء نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ کو نوکریاں فراہم کرنا احسن اقدام ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر اور وزیر اعلی کے مشیر برائے صنعت جناب عبدالکریم صاحب نے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور اس خوش آئند قرار دیا۔

یونیورسٹی آف پشاور ہر سال باقاعدگی سے گریجویٹ طلباء کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے اپنا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اس کیئریئر میلے کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس کے ذریعے طلبہ کو اپنی پسند ضروریات اور مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق روزگار کے سنہری مواقع دستیاب ہوتے ہیں جس سے وہ بھرپور فائدہ اٹھانے کے قابل ہوجاتے  ہیں۔

کیرئر فیئر کے دوران ملکی سلامتی و جامعہ پشاور کی خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی جارہی ہے

اس سال یونیورسٹی کے کیرئیر فیئر میں 40 سے زیادہ مختلف صنعتی شعبوں سے وابستہ کمپنیاں جن میں انجینئرنگ ایجوکیشن، فنانشیل انسٹیٹیوشنا ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مایہ ناز اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے سٹالز لگائے اورطلبہ وطالبات کو رہنمائی فراہم کی اور موقع پر انٹرویو لے کر انہیں ملازمتوں کے لئے منتخب کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top