خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کا بی پی اوز کمپنیوں کے لئے ریلیف کا اعلان

1944f1a1-109e-4d55-842b-5b8f979901ff-e1598780921954.jpg

پشاور: کورونا صورتحال کے پیش نظر صوبے میں بی پی اوز کمپنیوں کی سہولت اور امداد کے لئے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ایک لائے عمل تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق ملک کے پہلے سرکاری بزنس پراسیس آوٹ سورسنگ (بی پی او) ریڈی فیسلیٹی ’ورک آراونڈ‘ میں کاروبار کرنے والے کمپنیوں کی تین ماہ کے اخراجات معاف کردیئے گئے ہیں۔ ورک آراونڈ میں آنے والی نئی کمپنیاں بھی اس سکیم سے مستفید ہوسکے گی۔

ڈیجیٹل جابز ان خیبرپختونخوا منصوبے کے تحت بین الاقوامی طرز اور جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کے پہلے حکومتی سرپرستی میں قائم بزنس پراسیس آوٹ سورسنگ ریڈی فیسیلٹی میں اس وقت کئی بی پی او کمپنیاں کام کررہی ہے جس سے ناصرف صوبے میں آئی ٹی کی صنعت کو ترقی مل رہی ہے بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہورہے ہیں۔ ترجمان خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مطابق کووڈ 19 کی وجہ سے پوری دنیا میں تمام کاروبار اور روزگار متاثر ہوئے ہیں۔

اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش کی ہدایات پر ورک آراونڈ سے منسلک بی پی او کمپنیوں کو ریلف دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی اور لاک ڈاون کے دوران ذیادہ تر آئی ٹی سے وابستہ کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ان کمپنیوں کو ریلیف دینے کے عرض سے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ورک آراونڈ کی تمام کمپنیوں کو تین ماہ کے لئے ماہانہ کرایہ معاف کیا ہے جس سے ان کمپنیوں پر ناصرف بوجھ کم ہوگا بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ کمپنیوں کے علاوہ یہ ریلیف آفر ورک آراونڈ میں کام کرنے والی نئی کمپنیوں کو بھی دی جارہی ہے۔ جس کا مقصد خیبرپختونخوا میں بی پی او انڈسٹری کو فروع دینا اور آئی ٹی کمپنیوں کو اس جانب راغب کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top