ذاکر آفریدی
خیبر:قبائلی اضلاع سے گورننس اینڈ پبلک پالیسی پروگرام میں باڑہ سے تعلق رکھنے والے پہلے قبائلی نوجوان نے گریجویشن مکمل کرلی۔ عبداللہ آفریدی ولد ملک آول زار خان قوم اکا خیل نے پہلی مرتبہ اباسین یونیورسٹی سے پہلے ڈویژن سے ماسٹر ڈگری مکمل کی۔
انہوں نے ڈگری یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے لی۔عبداللہ نے اقراء سکول سے میٹرک تعلیم حاصل کی جبکہ ایف۔ایس۔سی ائی۔ایس۔ایم۔ایس کالج سے کی۔
عبداللہ آفریدی نے ہیلتھ ٹیکنیشن میں بھی ڈپلومہ مکمل کی ہے۔اس کے ساتھ ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں سفیر بلدیات بھی ہے۔علاقائی لوگوں کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے صوبائی اسمبلی یوتھ ممبر اور سوشل ایکٹیویسٹ ہے۔