پچیس جولائی پاکستان کی سیاست کیلئے سیاہ ترین دن ہے،امین کنڈی

105009929_140660447626101_287561254279386397_n.jpg

پشاور:پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن  اسلامیہ کالج کے انفارمیشن سیکرٹری امین اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ 25جولائی پاکستانی سیاست کیلئے سیاہ ترین دن ہے جب کسی کی خواہش کے مطابق عمران نیازی کو اس ملک پر مسلط کیا گیا اور اسکے بعد ملک کے تمام اداروں کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔

جنرل الیکشن 2018ء کے دو سال مکمل ہونے پر جاری بیان میں نوجوان سٹوڈنٹس لیڈر امین اللہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے روز ہی کہا تھا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن تھا، اب بھی کہتے ہیں کہ فارم 45 میں پی ٹی آئی کیلئے نتائج تبدیل کئے گئے، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اپنی مرضی کے نتائج بنائے گئے اور عمران خان کو کامیاب بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ٹی ایس کی ناکامی کا اعتراف کیا جاچکا ہے اور دو سال بعد انہوں نے انکوائری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے لیکن افسوس کہ انکی ایک غلطی کے باعث پورے ملک کو تباہ کردیا گیا۔موجودہ حکومت ابھی تک سلیکٹرز کے سہارے چل رہی ہیں،سلیکٹرز ہٹ گئے تو حکومت نہیں رہے گی۔

امین اللہ کنڈی نے کہا کہ 25جولائی 2018ء کو شام چھ بجے کے بعد نتائج میں ہیراپھیری کی گئی جسکے بعد اقتدار پی ٹی آئی کی جھولی میں ڈال دیا گیا۔ دو سال گزرنے کے بعد ملک کہاں کھڑا ہے یہ سلیکٹرز بھی دیکھ لیں کہ انکی حمایت اور فیصلوں کے کیا نتائج نکل رہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ہی انتخابات کو مسترد کرچکے ہیں کیونکہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن تھا۔ آج دو سال ہوگئے، ملک کا بیڑا غرق کردیا گیا، کوئی پالیسی کامیاب نہیں رہی۔ باہر سے لوگ لائے گئے، آئی ایم ایف کی غلامی میں ملک کی معاشی پالیسی چل رہی ہے، مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عوام اس دن کا انتظار کررہے ہیں کہ کب موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top