پنجاب یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن دورانیہ کے لیے ٹیوشن فیس کے سوا تمام فیسیں معاف کردیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام خزانچی کے نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن دورانیے میں طلبہ نے دیگر سہولتوں سے استفادہ نہیں کیا اس لیے ٹیوشن فیس کے سوا باقی تمام فیسیں معاف کردی گئی ہیں۔
اس ضمن میں یونیورسٹی کے تمام ڈپارٹمنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ٹیوشن فیس کے چالان جاری کریں۔