باڑہ میں یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے سبزی منڈی میں چھتیں تیار کی گئیں

110314670_1653007581542080_8213597683896786313_n.jpg

ذاکر آفریدی

باڑہ:ضلع خیبر کے تحصیل باڑہ میں اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل (ایف اے او ) نے یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے لائیو سٹاک اور سبزی مارکیٹ میں چھت بنانے کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمیشنر محمود اسلم ایم پی اے شفیق آفریدی،ملک محمد علی آفریدی، تحصیلدار غنچہ گل اور ایف اے او کے عہدیداران شامل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی خیبر محمود اسلم نے کہا کہ ایف اے او اور یو ایس ایڈ کا کردار لائق تحسین ہے اور علاقے میں اس طرح کے مزید کاموں کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں لوگوں کی طرز زندگی بہتر ہوسکے ۔

تقریب میں ریکارڈ ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستان کے لئے مشن ڈائریکٹر یوایس ایڈ جولی کیننان اور ایف اے او کے پاکستان کا نمائندہ مینا ڈولچی نے ایف اے او اور یو ایس ایڈ کے اور مقامی لوگوں کے تعاون کو بہت سراہا اور ان کو نیک شگون قرار دیا ۔مذکورہ منصوبے میں تین مارکیٹوں میں چھت جن میں ایک سبزی ،ایک لائیو سٹاک ،ایک سبزی اور پھلوں کے لئے بنائے گئے۔

اس پراجیکٹ سے 42,763 خاندان زراعت میں مستفید ہونگے۔ اس کا بنیادی مقصد امن کو فروغ اور ان اضلاع میں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ غربت کا حاتمہ اولین ترجیح ہے۔

مینا ڈولچی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد زمینداروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ علاقے کے لوگوں میں معاشی سرگرمیوں کے ساتھ عربت کا حاتمہ ہوسکے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top